Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شامی فوج کی کارروائی، داعش کے چنگل سے 19 خواتین اور بچے بازیاب

دمشق: شامی فوج نے وسطی شہر تدمر میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے بعد انیس خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے، داعش نے انھیں جولائی میں السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات سے حملوں کے دوران اغوا کر لیا تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے 25 جولائی کو صوبہ السویدہ کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات پر دھاوا بولا تھا اور خودکش بم دھماکے کیے تھے جن میں کم سے کم ڈھائی سو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور وہ قریباً تیس افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
یرغمالیوں کو تاریخی شہر تدمر ( پلمائرا) کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے اور فوج نے وہاں داعش کے انتہا پسندوں کے خلاف اہدافی کارروائی کی ہے تاہم یہ نہیں معلوم کہ فوج نے یہ کارروائی کب کی تھی۔
اس گروپ میں شامل چھ یرغمالیوں کو اکتوبر میں بازیاب کرا لیا گیا تھا اور داعش نے اگست میں ایک یرغمالی کا سرقلم کردیا تھا۔
حکام اور داعش کے درمیان ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت بھی ہوئی تھی جبکہ روس نے الگ سے بھی اس معاملے پر داعش سے بات چیت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.