Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 73پیسے کا بڑا اضافہ ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں روپے کی بے قدری جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 73پیسے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ73پیسے اضافہ کے بعد202روپے50پیسے کا ہو گیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال2022میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں25فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک سال کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ کی کمی ہوئی۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر40روپے تک مہنگا ہوا۔

7 جون 2022کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 202 روپے 83 پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204روپے پر فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ جلد رقم کا بندوبست کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ادھار تیل درآمدات کیلئے مختلف ممالک سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرض ملنے کے امکانات ہیں ۔ اس کے علاوہ دوست ممالک سے بھی قرض لینے میں آسانی ہوجائے گی۔ جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.