Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پنجاب حکومت 13 جون کو دن 2 بجے بجٹ پیش کرے گی

لاہور(زمل خان) پنجاب حکومت 13 جون کو دن 2 بجے بجٹ پیش کرے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے جاری 40ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب نے منظوری دیدی۔
آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حکومت پنجاب کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ جاری 40ویں سیشن کو ہی بجٹ اجلاس میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سا ل کا بجٹ اجلاس 13جون کو2بجے دن طلب کیا گیا ہے۔
طلب کردہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور منظور کروایا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.