Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر9.59روپے کمی سے 228.79روپے کا ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ ڈالر9.59 روپے کمی سے 228.79 روپے کا ہوگیا۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 5 روپے 39 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جو کاروباری دن کے اختتام تک 9.59 روپے تک پہنچ گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر کی قمیت میں 11 روپے کمی دیکھی گئی ۔ جس کے بعد امریکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں 230 روپے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ238.38روپے کی سطح پر بند ہوئے تھے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر1.50روپے کی کمی سے 240.50روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اور اشیائے تعیش کے لیٹر آف کریڈٹس نہ کھولنے اور جون و جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 35فیصد کی کمی سے نہ صرف کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے امکانات ہیں بلکہ زرمبادلہ پر دباؤ بھی گھٹ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مالیاتی بحران آئندہ تین ہفتے تک محدود رہے گا۔ جس کے بعد آئی ایم ایف سے قسط کے اجرا سے مالیاتی بحران ٹلنے کے امکانات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.