Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی نے پاکستان میں انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا

لاہور(زمل خان) پی سی بی نے پاکستان میں انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 7ٹی20میچز کی سیریز 20ستمبر سے 2اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30بجے شروع ہوں گے۔
دونوں سائیڈز تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنیکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ سے قبل دنیا کی بہترین سائیڈ کے خلاف7میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔
ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے ۔ اور وہ 2005کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔ امید ہے شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرنے اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے دورہ کرے گی۔

شیڈول
ستمبر20: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی

ستمبر23: دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
ستمبر23: تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
ستمبر25: چوتھا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
ستمبر28: پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
ستمبر30: چھٹا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
اکتوبر02: ساتواں ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.