Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022کے شیڈول کا اعلان کردیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28اگست اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27سے شروع ہوگی ۔ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ2021کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو بابراعظم کی قیادت میں10وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2سال بعد کیا جاتا ہے ۔ 2020میں ایشین کرکٹ کونسل نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔یاد رہے کہ سال 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.