Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کمیشن جانبداری پر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کردی ۔ پی ٹی آئی نے ای سی پی کے خلاف احتجاج کا پلان برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا فیصلہ برقرار فیصلے میں قانونی نقائص کو قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ متفقہ طور مسترد کر دیا۔ اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، شہباز گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کی قیادت کو فیصلے کی قانونی نقائص سے بھی آگاہ کیا گیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانبداری پر کھل کر بیانیہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نہ پہلے دبا میں آئے نہ آئندہ آئیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹس جاری ہوا جس کا بھر پور جواب دیں گے۔
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ آج ان لوگوں کو مایوسی ہوئی جو تحریک انصاف پر پابندی لگنے کے خواب دیکھ رہے تھے ۔ تحریک انصاف کو صرف ایک نوٹس جاری کیا گیا اس کا بھر پور جواب دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے۔ اب ثابت کریں گے 13اکاؤنٹس بھی غیر قانونی نہیں ہیں۔ سیاسی فیصلے الیکشن کمیشن نہیں ، عوام کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.