Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپردیر وادی کمراٹ میں نیشنل پارک مسئلےکو مقامی لوگوں کی خواہشات کےمطابق حل کیاجائےگا.محمود خان

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکہاہےکہ اپر دیر وادی کمراٹ میں نیشنل پارک مسئلےکو مقامی لوگوں کی خواہشات کےمطابق حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کمراٹ میں نیشنل پارک کے منصوبے میں مقامی آبادی کو زیادہ نمائندگی دی جائے گی۔

حکومت وہاں کےلوگوں کےمالکانہ حقوق کےتحفظ کو یقینی بنائیگی۔کمراٹ میں سیاحت کو فروغ دینگےجس کیلئےلوکل کمیونٹی کو آن بورڈ لیا جائےگا وادی کمراٹ میں سیاحت کی آمدن کا پیسہ کمراٹ میں ہی سیاحت کےمزید مواقع پیدا کرنےپرصرف کیاجائے گا۔

ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ نےاپردیر سےایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کی سربراہی میں آئےہوئے18 رکنی وفد سےوزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کرتےہوئے کیا۔

وفد میں ایم این اےصاحبزادہ صبغت اللہ کےعلاوہ ایم پی اےعنایت اللہ،ایم پی اے صاحبزادہ ثناء اللہ،ایم پی اےباچا صالح وغیرہ شامل تھے۔ پرنسپل سیکرٹری برائےوزیراعلیٰ ، سیکرٹری سپورٹس،ڈی سی اپر دیر،چیف کنزرویٹروائلڈ لائف اورچیف کنزرویٹرجنگلات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد نےوزیراعلی کو کمراٹ میں مقامی لوگوں کےمسائل اوران کےتحفظات کےبارے میں تفصیلی بریفنگ دی وفد نےیہ بھی التجاکیا کہ وہاں کےمقامی آبادی کو ان کےمالکانہ حقوق دیئےجائیں۔

وزیراعلیٰ نےڈپٹی کمشنراپردیرکو ہدایت کی کہ مسائل کےحل کےلئےکمراٹ کےلوگوں کےساتھ جرگےکا انعقاد کرلیں یہ ہمارےاپنےلوگ ہیں اور وہاں پر ہر کام ان کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ کمراٹ میں سیاحت کے فروغ سےمقامی لوگوں کی ترقی اور انکےطرززندگی کو بہتر بنایاجائےگا۔مقامی لوگوں کوزیادہ سےزیادہ سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائےگی۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ سیاحت کےفروغ کو ہرحال میں ممکن بنایا جائےگاصوبائی حکومت اورتحریک انصاف کا منشورہےکہ ملک اورخصوصاً صوبےمیں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائےگی اوران مقامات کو سیاحت کیلئےاستعمال میں لایا جائےگا۔

اس طرح صوبےمیں معیشت بڑھے گی۔وزیراعلیٰ نےکہاکہ کمراٹ میں سیاحت کا فروغ مقامی لوگوں کےتعاون اورمدد سےہی ممکن بنایا جائےگا۔لوگوں کےمطالبات خواہشات اوران کےحقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائےگا۔

انہوں نےکہاکہ کمراٹ میں سڑکیں اور وہاں پربحالی کا کام صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جنگلات کومکمل تحفظ دیا جائےگا اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نےوفد کویقین دلایاکہ آپ لوگ اطمینان رکھیں کہ صوبائی حکومت کمراٹ کےمقامی لوگوں کومالکانہ حقوق کےتحفظ کوممکن بنائے گی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.