Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلح افواج مسلسل الرٹ ہیں,پاک فوج نےبھارتی گولہ باری کابھرپور جواب دیا ہے۔ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج کاکہنا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اورچوکناہیں جبکہ پاک فوج نےبھارتی گولہ باری کابھرپور جواب دیا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق بھارتی فوج نےیکم اور2مارچ کی درمیانی شب مختلف مقامات پرفائرنگ کی، بھارت نےرات کونیزہ پیر،جندروٹ اور باغسرسیکٹر پر وقفے وقفےسےگولہ باری کی جب کہ پاک فوج نےبھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آج کنٹرول لائن پرکسی حد تک سکون کا ماحول ہے،پچھلےچوبیس گھنٹےمیں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق حوالدار عبدالرب شہید کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان میں ادا کردی گئی ہیں،شہیدکو پورے فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیاگیا جبکہ نائیک خرم شہید کی نمازجنازہ آج شام کو ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.