Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپر چترال کا دور افتادہ گاؤں سیلاب کی نذر، نویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

چترال کے علاقے یار خون لشست میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آگیا، جس میں کئی مکانات بہہ گئے  جبکہ ایک لڑکی سیلاب کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔ اپر چترال میں یار خون لشست کے مقام پر گلیشر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

ڈی سی اپر چترال شاہ سعود کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی جس کی لاش نکال لی گئی ہے جب کہ کئی مکانات بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

شاہ سعود نے بتایا کہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمدورفت کے لئے بند ہے جب کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گی ہیں۔

ڈی سی اپر چترال کے مطابق گلیشئر پھٹنے سے جمعہ کی صبح سیلاب آیا تھا لیکن شام تک پانی میں کمی آگئی تھی، اب صورتحال نارمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے 15 سے زائد گھر متاثر ہوئے، متاثرین کے لیے 60 خیمے لگائے ہیں۔

شاہ سعود کے مطابق جولائی اور اگست میں بارشوں اور گرمی سے گلیشیئر پگھلتے ہیں جس کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا کہنا ہے کہ چترال میں گزشتہ روز چھت گرنے سے زخمی 13 افراد کو اسپتال لایا گیا جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.