Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اگلےمالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.7فیصد تک محدود ہونےکاخدشہ ہے.ورلڈ بینک رپورٹ

کراچی:ورلڈ بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال3.4فیصد رہےگی۔ورلڈبینک نےپاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس میں کہاگیاہےکہ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال3.4فیصد رہےگی اوراگلےمالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو2.7فیصد تک محدود ہونےکاخدشہ ہےاوراگرہنگامی اصلاحات ہوئےتو مالی سال2021 میں معاشی شرح نمو4فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کےمطابق حکومت کااعلان کردہ احساس پروگرام غریب طبقےکےسماجی تحفظ میں معاون ہوگا،احساس پروگرام سےکم آمدن والےطبقےکی تعلیم اورصحت پراخراجات کم کرنےمیں مدد ملےگی تاہم معاشی توازن پیدا کرنےکےلیےمالیاتی پالیسی سخت رکھنی پڑے گی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ رواں مالی سال سروسزسیکٹرکی نمو میں4.4فیصد کمی متوقع ہےتاہم پاکستان کےبرآمدات میں بتدریج اضافہ ہوگا، کرنسی کی قدر میں کمی اوردرآمدات محدود کرنےکےاقدامات سےتجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے،ٹیکس وصولی کو بہتربنانےکے لیے موثر اصلاحات ناگزیرہیں جبکہ پاکستان کی زرعی اورصنعتی شعبےکی شرح نموبڑی حد تک کم رہےگی،اگلےمالی سال پاکستان میں مصنوعات کی کھپت بھی کم ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.