Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا’بی آر ٹی’کےآزمائشی سفر کےدوران خاتون لبنیٰ کےجاں بحق ہونےکا نوٹس

پشاور:خیبرپختونخوا کےمیگابس منصوبے’بی آر ٹی’کےآزمائشی سفر کےدوران خاتون لبنیٰ کےجاں بحق ہونےکانوٹس لےلیاگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

صوبائی حکومت نےڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس کا ڈرائیور انجینئر سنان گزشتہ روز خاتون لبنیٰ کو ٹکر مارنے کے واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

بس حادثےمیں جاں بحق ہونےوالی خاتون لبنیٰ کاتعلق چارسدہ کی تحصیل تنگی سےتھا،جسےنمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد سپرد خاک کردیا گیا ہے تاہم خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزخاتون فیزتھری چوک پرسڑک پارکررہی تھی کہ بی آرٹی بس کی زد میں آکرجاں بحق ہوئی جسکےبعد بی آرٹی بس کی آزمائشی سروس عارضی طورپربند کردی گئی تھی۔

یاد رہےکہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےچند روزقبل ہی خیبرپختونخوا حکومت نےبی آر ٹی بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی تھی۔

دو روز قبل خیبرپختونخوا کی انسپکشن ٹیم نےاپنی رپورٹ میں بھی بی آرٹی منصوبےمیں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ بی آرٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کےبغیر شروع کیاگیا،ڈیزائن میں تبدیلی کےباعث منصوبےکی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.