Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار، یورینیم افزودگی کی دھمکی

60 روز میں مطالبات منظور نہیں ہوئے تو یورینیم افزودگی کے عمل کو بحال کردیں گے، ایرانی صدر

تہران۔ایران نے عالمی قوتوں سے کیےگئے جوہری معاہدے کے ایک حصے سےدستبرداری کا فیصلہ کرتےہوئے یورینیم افزودگی کے عمل کی بحالی کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آران نے جوہری توانائی سے متعلق ملکی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کےلیے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے ‘جوہری معاہدے 2015′ کی اْس شق سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہےجس میں ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے یورینیم افزودگی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ایران نے’جوہری توانائی معاہدے 2015’ کے فریقین برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اوریورپی یونین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کےلیے خطوط ارسال کر دیئےہیں،

ایران نے ان خطوط میں فریق ممالک سےایرانی بینکنگ اور خام تیل کی تجارت سے متعلق کیےگئے وعدوں کو پورا کرنےکے لیے2 ماہ کی مہلت دی ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے قومی ٹیلی وڑن پر اس اہم فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی قوتوں کو دی گئی 60 روز مہلت کے دوران مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو ایران یورینیم افزودگی کے اپنے پروگرام کو بحال کردے گا اور اب ایران اسے فروخت کرنے کے بجائے اپنے ملک میں ہی محفوظ رکھے گا۔

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ اگر امریکا کے دباؤمیں آکر عالمی جوہری معاہدے کے فریق ممالک ایران سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکتے اور ایران کو معاہدے کے تحت حاصل فوائد نہیں پہنچا سکتے تو ایران بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پابند نہیں ہوگا۔گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم دیگر فریقین نے معاہدے کی توسیع کردی تھی جس پر امریکا نے ان ممالک پر ایران سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کے لیے دباؤبڑھا دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کو یورینیم افزودگی سے روکنے کے لیے عالمی قوتوں امریکا،برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ 2015 طے کیا تھا جس کے تحت ایران جوہری توانائی کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کےلیےاستعمال نہ کرنےکی ضمانت دےگاجسکی بنیاد پرایران کو جوہری توانائی کو برآمد کرنےکی بھی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.