Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران ہمارا پڑوسی ملک ہےجس کیلئےکوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کاپاکستان کادیرینہ مطالبہ مان لیاہےاورویزہ فیس کم کردی ہے،منصوبوں پرعمل درآمد کےلیےجوائنٹ ورکنگ گروپ بنائے گئےہیں جو ہرتین ماہ بعد ملاقات کریںگے،ہم نےسپریم رابطہ کونسل کےقیام کا بھی فیصلہ کیاہےجسکامقصد مفاہمتی یاد داشتوں پرعملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کےخلاف ایرانی الزام تراشیوں سےمتعلق سوال کےجواب میں شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ایرانی وزیر خارجہ سےبات کی ہےاور حالیہ حملےپرافسوس کا اظہارکیا،یہ حملےناقابل قبول ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،ایران ہمارا پڑوسی ملک ہےجس کےلیےہم کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ ہم ایران کی خودمختاری کا احترام کرتےہیں اورامید ہےکہ ایران بھی ہماری خودمختاری کااحترام کرےگا،اگر انہیں کوئی مسائل ہیں تواس پر بات چیت ہوسکتی ہےاوراگر حملےسے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کریں ہم تعاون کریں گے، ہم نے پہلے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو ایرانی پاسداران انقلاب فورس پر حملے میں 41 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.