Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز’نشانِ پاکستان‘سےنوازا گیا

اسلام آباد: صدرِمملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ عطا کردیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان بھی شریک ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔وزیراعظم عمران خان، صدرِمملکت عارف علوی اور سعودی علی عہد محمد بن سلمان اسٹیج پر براجمان تھے۔

صدر مملکت کی جانب سے معزز مہمان کو ’نشانِ پاکستان‘ عطا کیے جانے کے بعد ظہرانہ دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.