Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایسا نہیں ہوسکتا کہ زہر ہم کھائیں اور حلوہ عمران خان کے سامنے چلا جائے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی سلیمانی ٹوپی ہے جو عمران خان کے گرد حصار باندھے ہوئے ہے ، وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کریں ، آئین کو توڑیں ، پارلیمنٹ کو بلڈوز کریں کوئی انہیں پوچھ نہیں سکتا۔

میڈیا کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے احسن اقبال نے آرمی چیف کی تعیناتی اور قبل از وقت انتخابات سے متعلق کہا کہ ہم نے مشکل معاشی فیصلے کیے ، یہ ہمارا حق ہے کہ معیشت کو مستحکم کرکے عوام کے سامنے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ زہر ہم کھائیں اور حلوہ عمران خان کے سامنے چلا جائے ،ملک میں سیلاب اور مردم شماری کی وجہ سے آئندہ فروری سے پہلے الیکشن نہیں ہوسکتے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس آرمی چیف کی تعیناتی کی ، آپ پھر اسی کو توسیع دینے کی بات کررہے ہیں، آپ کو کیا حق ہے کہ سوال اٹھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.