Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایسا پلان تیار کررکھا ہے،اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا پلان تیار کررکھا ہے۔ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سینئر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔ ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی۔ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔ تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.