Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایس ای سی پی نے مئی میں1,323کمپنیاں رجسٹرکیں،تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد۔سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نےمئی میں1,323نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔یہ تعدادگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں21فیصدزیادہ ہے۔اب رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 1,00،532ہو گئی ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سےرجسٹریشن کےعمل کو سہل بنانے، فیسوں میں کمی،کمپنی رجسٹریشن اورقومی ٹیکس نمبرکےحصول کےلئےون ونڈوآپریشن جیسی سہولتوں کی وجہ سےکمپنیوں کی رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رجسٹر ہونےوالی73فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کےطورپررجسٹر ہوئیں جبکہ24فیصد نےسنگل ممبرکمپنیوں کےطورپررجسٹریشن حاصل کی اور 3 فیصد میں بطور پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن، غیر ملکی کمپنیاں اور لمیٹیڈ لائیبیلٹی پارٹنرشپس شامل ہیں۔

مئی میں55فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن کی گئی۔ایس ای سی پی نےاپنے براؤزرکی مطابقت کو بھی بہتربنایاہےاب گوگل کروم، موزیلا فائرفاکس اور مائیکرسافٹ ایج کے ذریعے بھی کمپنی کی آن لائن رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔سب سے زیادہ یعنی199 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔

خدمات کےشعبےمیں162، انفرمیشن ٹیکنالوجی کےشعبےمیں153،تعمیرات کےشعبےمیں136،سیاحت میں74،رئل اسٹیٹ میں55،خوراک و مشروبات میں59،تعلیم میں41،کارپوریٹ ایگری کلچرفارمنگ میں56،مارکیٹنگ،اشتہارات اورٹیکسٹائل میں40،40،انجینئرنگ میں29، فارماسیوٹیکل میں23،ٹرانسپورٹ میں21، لاگنگ، کان کنی/کھدائی میں 19،19،ایندھن اورتوانائی میں18،براڈ کاسٹنگ/ٹیلی کاسٹنگ اورہیلتھ کیئرمیں 15، آٹو اینڈ الائیڈ میں 15، کیمیکل میں 13، کازمیٹکس اور ٹوائلیٹری میں 12، کمیونی کیشن، بجلی کی پیداوار میں 11، 11 اور 87 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر کی گئیں۔مئی میں کل 67 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا تعلق بحرین، چلی، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، عراق، جاپان، اردن، جنوبی کوریا، کویت، لبنان، نائجیریا، ناروے، فلپائن، سعودی عرب، اسپین، سری لنکا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

اس ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 500 ہے۔ لاہورمیں 362 اور کراچی میں 231کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔کمپنی رجسٹریشن آفس پشاور،ملتان،گلگت بلتستان،فیصل آباد،کوئٹہ اورسکھرمیں بالترتیب74،60،48،37،9اور2 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.