Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایشیا ہاکی کپ:پاکستان کی بنگلہ دیش کو0-8سے شکست ، پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-8سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ۔
مینز ایشیا ہاکی کپ کے پانچویں پوزیشن کا مقابلہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوا۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دو ۔ عبدل شاہد، افراز، رضوان علی، غضنفر علی، اعجاز احمد اور کپتان عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم کو ہاف ٹائم تک محض دو گولز کی سبقت حاصل تھی ۔ تاہم تیسرے کوارٹر سے پاکستان نے جارحارنہ کھیل پیش کیا ۔ میچ کے اختتام تک8گولز کی برتری سمیٹی۔
ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی ۔ تاہم جاپان سے شکست نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں بھارت سے میچ ڈراکیا۔ انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گولزسے شکست فاش کیا ۔ تاہم جاپان نے پاکستان کو 2-3سے شکست دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.