Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک سری لنکاڈے سیریز : پہلے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کی سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سری لنکا تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ۔ پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔
سری لنکا کی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے169رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کویشا دلہاری 49رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
دیگر خواتین کھلاڑیوں میں پریرا 4، اتاپاتو25، کرونارتنے 12، ویراکوڈی 30 رنز بنا سکیں۔ ڈی سلوا 16سکور بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو سری لنکن کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
قومی ویمن ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 14، سدرہ امین 76رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بسمہ عمروف 62اور عمائمہ سہیل 1سکور پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.