Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا ٹاسک، پاکستان کی کوششیں تیز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں شروع کر دیں۔ جرمنی، امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستانی اہم پیشرفت پر تعاون کیلئے جزوی آمادگی ظاہر کردی۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کے حالیہ دوروں میں فیٹف کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ۔ اہم ممالک کی جانب پاکستان کیلئے نرم رویے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فیٹف ایکشن پلان کے تقریبا تمام نکات پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔ صرف سزاؤں کے حوالے سے عملدرآمد ہونا باقی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان پراسیکیوشن اور تمام متعلقہ قانونی ترامیم کرچکا ہے۔
پاکستان کا موقف ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غیر جانبدار و آزادانہ اور صاف و شفاف عدالتی نظام موجود ہے ۔ مروجہ قانونی طریقے کے مطابق ہی منی لاؤنڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے کیسوں میں سزائیں ہوسکتی ہیں ۔ اس معاملے میں پراسیکیوشن کے نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور کی گئیں۔ ڈی این ایف بی پیز کے حوالے سے بھی قائم کردہ ڈائریکٹریٹ آپریشنل ہوچکا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج14جون سے جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہو رہا ہے۔ جو 17 جون تک جاری رہے گا ۔ جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں ۔ پاکستان نے 34میں سے32نکات پر عملدر آمد کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.