Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اٹک کی 10 سالہ ہادیہ زیادتی کے بعد قتل، ننھی پری ٹیوشن کےلئے گئی تھی

اٹک( ندیم حیدر) اٹک میں حوا کی بیٹی کو جنسی درندگی کے بعد موت کی نیند سلا دیا گیا۔ 10سالہ ہادیہ کی نعش قبرستان سے برآمدہوئی ۔ وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
اٹک کے نواحی علاقہ فقیر آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ۔ جہاں گھر سے ٹیوشن کیلئے جانے والی دس سالہ ہادیہ کو نامعلوم سفاک ملزم نے جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا اور بعد ازاں بے دردی سے قتل کردیا۔ 10 سالہ ہادیہ کی نعش قریبی قبرستان سے برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔کرائم سین اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لی گیا ہے ۔ گرفتار افراد سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا ہے ۔ ڈی پی او اٹک عمر سلامت کو سفاک ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ڈی پی اوعمر فاروق سلامت نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ بچی کے والدین سے ملاقات کی ۔ ملزم کو48گھنٹوںمیں گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔معصوم ہادیہ کی لعش پوسٹمارٹم کیبعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد معصوم ہادیہ کی نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے ۔ جہاں پر بچی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.