Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان آج نیب راولپنڈی میں پیشی

راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لیکیوفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) ٹرمینل کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں شاہد خاقان عباسی کو آج کے لیے طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.