Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

فواد چوہدری کا شہباز شریف سےپی اےسی سربراہی سےمستعفی ہونےکا مطالبہ

پی اے سی کے دفتر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات,,صحافی اور فن کاروں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کرنے کا بھی اعلان

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےشہبازشریف سےپبلک اکانٹس کمیٹی کی سربراہی سےمستعفی ہونےکا مطالبہ کردیاہے۔ گزشتہ روزوفاقی کابینہ کےاجلاس کےبعد پریس بریفنگ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےپبلک اکانٹس کمیٹی کےچیرمین شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ پی اے سی کے دفتر کو سیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کیا جارہاہےاورنیب مقدمات میں ملوث دیگرملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیاجارہا ہے،رضاربانی اورمشاہد اللہ سمیت متعدد سیاسی افراد کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن وزرا کالونی میں سرکاری گھروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں،ان سے قبضہ چھڑایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا، یہ بات سامنےآئی کہ سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے،قیمتوں کا جائزہ لینے کیلیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے،صحافی اور فن کاروں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کررہےہیں،تنخواہ دار طبقہ پیسے دےکرصحت انصاف کارڈ خرید سکتا ہےجس کی قیمت کا تعین کیا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.