Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایم ڈی پی ٹی وی کاعہدہ ختم ہوچکاہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کاکہناہےکہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہوچکاہےاورنئےایم ڈی کےلئےاشتہاربھی دیاجاچکا ہے۔

پیمرا ہیڈ کوارٹرزمیں میڈیا سےبات کرتےہوئےوزیراطلاعات فوادچودھری کاکہناتھاکہ23دن سےپی ٹی وی ہیڈ کوارٹرزبند ہے،ایم ڈی وہاں بھی نہیں جاسکتے،پی ٹی وی انتظامیہ کمیٹی میں بھی نہیں آتی،جب تک چیئرمین نہیں ہوگا،بورڈ آف ڈائریکٹرزکیسےکام کرےگا،اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔

فواد چوہدری نےکہاکہ ایم ڈی پی ٹی وی نےمعاملہ ہائی جیک کررکھا ہے،وہ اکیلےنہیں ہیں،ان کےپیچھےاوربھی لوگ ہیں،ساری پی ٹی وی ایک طرف اورایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں لہذا سینیٹ کمیٹی برائےاطلاعات ونشریات کےتمام ارکان نےایم ڈی کوہٹانےکاکہہ دیا ہےاور کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرےگی جبکہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکاہےاورنئےایم ڈی کےلئےاشتہاربھی دیاجاچکاہے،ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان پی ٹی وی کے معاملے کو خود دیکھ رہےہیں اس کابھی حل نکالیں گے،ایم ڈی پی ٹی وی کو اگلےاجلاس میں دوبارہ طلب کیاہےالبتہ ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانےکےلیےکمیٹی نےکوئی سفارش نہیں کی تاہم پی ٹی وی میں اصلاحات ہر صورت کی جائیں گی اور ملازمین اور پینشنرز کے مسائل ہر صورت حل ہونے چاہئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.