Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لاہور:داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق

لاہور:داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا غبانپورہ میں قصاب کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعےکےبعد پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورزخمی شخص کوفوری طبی امداد کےلیےاسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کےمطابق واقعےمیں جاں بحق ہونےوالےتینوں سگےبھائی ہیں جن میں سےدو کی شناخت غنی اورلبھا کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،فائرنگ کےبعد نامعلوم افراد فرارہوگئےجنکی تلاش کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.