Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے این ایف پشاور نے جوتوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی

چرس کوریئر سروس کے ذریعے برطانیہ سمگل کی جارہی تھی

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این ایف پشاور نے چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ جوتوں میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو کے قریب اعلیٰ کوالٹی چرس پکڑی گئی ۔
اینٹی نارکاٹکس فورس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کوریئر دفتر پر چھاپہ مارا۔ اے ا ین ایف کے متعلقہ عملے نے پشاور میں غیرملکی کورئیر کے آفس کی تلاشی لی ۔
تلاشی کے دوران عملے نے برطانیہ کے شہر برمنگھم کیلئے بک کیا گیاجوتوں کا پارسل کھولا ۔ تو اس پارسل میں چھپائی گئی ایک کلو چالیس گرام چرس برآمد ہوئی ۔چرس کوریئر سروس کے ذریعے برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
اے این ایف کے مطابق پارسل بنوں کے رہائشی زاہد نے بک کروایا تھا ۔ اس پارسل کو طارق نے انگلینڈ میں وصول کرنا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.