Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا حکومت بھی عالمی اداروں کی مقروض نکلی

قرضے لینا بری بات نہیں، تیمور سلیم جھگڑا کا بیان

پشاور(وحید الرحمن خلیل) خیبرپختونخوا حکومت کے ذمے عالمی اداروں کے598ارب روپے واجب الادا ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ قرض لینا کوئی بری بات نہیں۔ حکومت نے عالمی اداروں سے قرضہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے لیا اوران قرضوں سے ڈیم اور موٹروے بنایا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گزشتہ سال کے دوران لئے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کردی گئیں۔
دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت نے گزشتہ4سال کے دوران 598 ارب روپے کا قرض لیا۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ30جون2021تک لیا گیا قرض 294ارب روپے ہے۔235ارب روپے کے مزید قرضے کی بات ہوچکی ہے۔
زرائع کے مطابق زیادہ قرض120ارب روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں لیا گیا۔معاشی ترقی کیلئے 54 ارب، توانائی کے منصوبوں کیلئے23ارب اورتعلیم کیلئے10ارب روپے کا قرض لیا گیا۔
کے پی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک،انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایجنسی سمیت مختلف عالمی اداروں سے قرض لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.