Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے امریکا کی حکومت اور عوام کو امریکا کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔

دوسری طرف امریکا نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری ضروری ہے۔ امید ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنیکے لیے اصلاحات کا نفاذ جاری رکھے گا۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجارتی اور کاروباری امور کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے دلاور سید نے یکم سے 3جولائی تک پاکستان کے مختلف شہروں کے دورہ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.