Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ٹی آئی نے 100 یونٹس تک بجلی مفت دینے کے فیصلے کو ضمنی انتخابات میں دھاندلی قرار دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے پنجاب کے100یونٹ بجلی کے مفت پیکج کو ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی قرار دیا ہے۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی جانب سے 100 یونٹ بجلی کے مفت پیکج کا اعلان ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی پنجاب کا100یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے بل معاف کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا 100یونٹ بجلی مفت دینے کا پیکیج پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ان 20حلقوں کے نتائج نے فیصلہ کرنا ہے کہ 22جولائی کو پنجاب کا وزیراعلی کون ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.