Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 23 واں یوم شہادت

راولپنڈی (ویب ڈیسک)کارگل کی جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا آج 23 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
کارگل کے معرکے میں جرات اوربہادری کی داستان رقم کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کا یوم شہادت آج نہایت عقیدت اوراحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
کارگل میں دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے اور ہیبت طاری کر دینے والے 29سالہ فوجی جوان کو بہادی کے اعزاز میں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
کیپٹن کرنل شیرخا ن وہ شیرتھے کہ جب دھاڑے تودشمن بھی د ہل کر رہ گیا۔ ان کی بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا ۔کیپٹن کرنل شیر خان خیبرپختونخوا کے گاؤں نواکلی میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کے دادا نے کشمیر میں سنہ 1948کی مہم میں حصہ لیا تھا ۔
ان کے یہاں جب پوتا پیدا ہوا تو انھوں نے کرنل کا لفظ ان کے نام کا حصہ بنا دیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید عہدے کے اعتبار سے کیپٹن تھے ۔ کرنل ان کے نام کا حصہ تھا۔ یعنی ان کا پیدائشی نام کرنل شیر خان تھا۔
گورنمنٹ کالج صوابی سے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ائیرمین کے طور پر پاکستان ائیر فورس میں خدمات پیش کیں۔1994میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔
1998میں انہوں نے خود کو لائن آف کنٹرول پر تعیناتی کیلئے پیش کیا۔ جہاں وہ ستائیسویں سندھ رجمنٹ کی طرف سے ناردرن لائن انفنٹری میں تعینات ہوئے۔
انہوں نے1999کی کارگل جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے محاذ پر اتنی بہادری کے ساتھ جنگ کی کہ بھارتی فوج نے بھی ان کی شجاعت کا اعتراف کیا۔
کارگل کے معرکے میں انہوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ جس پر انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.