Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج 3بجے ہوگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس آج 3بجے ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔
سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائیقومی سلامتی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.