Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بالاکوٹ میں بھارتی پلےلوڈ گرانےکےخلاف محکمہ جنگلات نےایف آئی آردرج کرلی

بالا کوٹ:بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانےکےخلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیاہےجبکہ رپورٹ میں19چھوٹےبڑےدرختوں کوپہنچنےوالےنقصانات کاواضح ذکرکیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹی ایئراسٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سےزائد افراد کو ہلاک کیا جسکےبعد ان کےاس دعوے کولےکردنیا بھرمیں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی جب کہ درحقیقت بھارتی طیارےآزاد کشمیرکےراستےخیبر پختونخوا کےعلاقے بالاکوٹ تک آئےتھےاورواپسی میں جبہ کے مقام پر4 بم گرائے تھے۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کومارگرا کرایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکرلیا تھا جسے 2 دن بع جذبہ خری سگالی کے طورپرپاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.