Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بالاکوٹ کارروائی میں کسی پاکستانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا، سشما سوراج

اسلام آباد: بھارتی حکومت نے کئی دنوں تک اپنی عوام سے جھوٹ بولنے کے بعد بالآخر تسلیم کر ہی لیا کہ 26 فروری کو بالاکوٹ میں بھارتی ایئر فورس کی فضائی کارروائی میں کسی پاکستانی شہری یا فوجی کی جان کو نقصان نہیں پہنچا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ آخر کار سچ سامنے آ ہی گیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’زمینی حقائق کی مجبوریوں کے تحت بالآخر سچ سامنے آگیا‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ میں کامیابی کے جھوٹے دعوے کی سچائی بھی جلد سامنے آجائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ، بھارت کے دیگر جھوٹے دعوے کے حوالے سے بھی ایسا ہوگا. خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں خواتین کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ اور بھارتیا جنتا پارٹی کی رہنما سشما سوراج نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بالاکوٹ فضائی حملے میں کسی پاکستانی فوجی یا شہری کی جان نہیں گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.