Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی

بجلی مہنگی ہو گئی: حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے، شہباز شریف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسےمہنگا کر دیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت توانائی نے 22 نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن (فیول) کی مد میں تھی، جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے ۔ آج کے فیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمت کی عوامی سماعت کرتا ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلیے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایجسمٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سستے پاکستان میں بجلی مزید مہنگی ہو گئی ہے۔  انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الٹی چھری سے قوم کو ذبح کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سینوں میں کھولتا لاوا اور نفرت ملک کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ظالم حکومت بے حسی کے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.