Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

ٹانک میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور  اہلکاروں پر  مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا۔

ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق حملے میں زخمی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجووں نے کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.