Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بجلی 4.33 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی درخواست میں نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ نومبر میں کُل 8 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور  بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 8 ارب 24 کروڑ یونٹ فروخت کیے گئے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 29 دسمبر کو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.