Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوا م نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا ہے

پریس ریلیز
تاریخ: 20 دسمبر 2021
پشاور ( )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بدترین دھاندلی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوا م نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا ہے، پشاور میں جے یو آئی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ اُمیدوار زبیر علی کی جیت بڑی کامیابی ہے، حکمران جماعت کا پشاور سے صفایا ہونا عوام کی طرف سے ان کیلئے ایک جھلک ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا 2015 بلدیات اور 2018 عام انتخابات کے مقابلے میں ووٹ بنک میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس پر تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں اورہمارے لئے باعث اطمینان ہے، 2015 بلدیاتی الیکشن میں 17 اضلاع میں مسلم لیگ ن کو صرف ایک نشست ملی جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ کو صرف ایک ایم پی اے کی سیٹ ملی تھی حالیہ الیکشن میں 4 تحصیلوں پر کامیابی اور تمام اضلاع میں ووٹ بنک میں کئی گنا اضافہ حوصلہ افزا ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے نتائج آنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کواخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہونا چاہئے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کیا ہے وہ پشاورمیں انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انجینئر امیر مقام نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں اُن کو لے ڈوبی ہے عوام نے اُن کو مسترد کرکے آئینہ دکھایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.