Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کو مختلف سڑکوں کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف

 لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں جوہری ہتھیاروں کو مختلف سڑکوں کے ذریعے منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف جوہری ہتھیاروں کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم نے کیا۔ تنظیم کے کارکنوں کے مطابق جوہری ہتھیاروں  کے ٹرکوں کو کیمبریا ، لنکا سٹر اورلنکاشائرکی شاہراہوں سے اسکاٹ لینڈ کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
جوہری ہتھیاروں کو بغیرکسی نشان اورشناخت والے فوجی ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔فوجی ٹرکوں میں برطانیہ کے ٹرائے ڈینٹ میزائل موجود ہونے کا بھی امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی خفیہ طور پر منتقلی کا تعلق یوکرین جنگ سے بھی ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.