Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلاول کرپشن کےخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے.شیخ رشید 

نوشہرہ:وزیرریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سےاپناسیاسی مستقبل برباد کررہےہیں۔نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کےافتتاح کےموقع پرمیڈیا سےبات کرتےہوئےشیخ رشید نےکہاکہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنےجارہےتھےتواجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نےٹرین مانگی تو ہم نےفری ٹریک دےدیا،بلاول کرپشن کےخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔

شیخ رشید نےکہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے۔ ریلوے کی بحالی سے مقامی معشیت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.