Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کاسندھ سے2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کےاغوا کا نوٹس لےلیا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنےٹوئٹر بیان میں کہاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دو ہندو لڑکیوں کو سندھ سےاغوا کرکےرحیم یارخان منتقل کیاگیا ہےجس کاوزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

فواد چوہدری کےمطابق وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت کی کہ اس معاملےکی فوری تحقیقات کی جائیں اوراگرایساہےتو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

آج صبح وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی! کو یہ ہدائیت جاری کی ہےکہ سندہ سےاغوا ہونیوالی دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انھیں رحیم یارخان منتقل کیاگیا ہے،اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اوراگر ایسا ہےتو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے،وزیر اعظم نے سندہ اورپنجاب حکومت کو یہ بھی ہدائیت کی ہےکہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اورسندہ حکومت ایسےواقعات کےتدارک کیلئےٹھوس اقدامات اٹھائے،پاکستان میں اقلیتیں ہمارےجھنڈےکا سفید رنگ ہیں اورہمیں اپنےتمام رنگ عزیزہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے

وزیراعظم نےسندہ اورپنجاب حکومت کویہ بھی ہدایت کی کہ اس معاملےپرمشترکہ حکمت عملی اختیارکریں اورسندہ حکومت ایسےواقعات کےتدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.