Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی

چمن:مال روڈ فلسطین چوک پردھماکےمیں ایک شخص جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔پاک افغان سرحد کےقریب بلوچستان کےضلع چمن میں دھماکےسےمتعدد افرادزخمی ہوگئےہیں،پولیس کےمطابق دھماکا مال روڈ فلسطین چوک پرہواہے،یہاں ایک مارکیٹ بھی ہےجہاں عوام کی بڑی تعداد دھماکےکےوقت موجود تھی،جبکہ جائےوقوعہ کےقریب ایک شاہراہ سےفورسز کی گاڑی بھی گزررہی تھی جومکمل طورپرتباہ ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکےکا ہدف فورسز کی گاڑی ہی ہوسکتی ہے،کیوں کہ سب سےزیادہ نقصان فورسزکی گاڑی کو ہوا،دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کاکہنا ہےکہ دھماکےکی خبرسنتےہی ایف سی،لیویز اور پولیس کےاہلکارجائےوقوعہ پرپہنچ گئےاورعلاقےکو گھیرےمیں لے لیا، دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگرزخمی ہونےوالےافراد کوسول اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔دھماکےکےحوالےسےپولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکا نصب شدہ تھا یا خودکش تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.