Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بونیر،آسمانی بجلی گرنےسےایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا،چارگھروں اورایک مسجد کو بھی نقصان

بونیر۔بونیرکےدورافتادہ علاقہ چعرزی کےگائوں جبو میں آسمانی بجلی گرنےسےایک شخص گلفروزخان جاںبحق اوردلروزخان کےزخمی ہوگیا،جبکہ حادثہ سےمجموعی طورچارگھروں اورایک مسجد کو بھی نقصان پہنچاہے۔

مقامی ابادی نےلاش اورزخمی کو ملبے تلےسےنکال لیاہے۔امدادی کاروائیوں میںانتظامیہ اورپولیس نےبھی حصہ لیاہے۔لاش کوورثاء کے حوالےکیاہےاورزخمی کو علاج کی عرض سےھسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نےواقعہ کی تصدیق کی ہےاوردعویٰ کیاہےکہ اےسی گاگرہ ریونیو سٹاف کےھمراہ جائےحادثہ پرپہنچ گئےہیں تاکہ امدادی کاروائیوں میں مدد دیں اورنقصان کا اندازہ لگارکربحال اورتلافی کےلیےرپورٹ ڈی سی بونیرسید نواب خان کو پیش کرے۔علاقہ عوام ،سیاسی شخصیات اورمنتخب ممبران نےواقعہ پرافسوس کا اظہارکیا ہےاورحکومت سےہرممکن امداد اور تعاون کامطالبہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.