Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران نیازی کےامریکا میں بیانات پاکستان کو مہنگےپڑسکتےہیں،سردارایازصادق

ہماری حکومت آئی تو ہم عمران خان کےخلاف آئین کےآرٹیکل 6کےتحت مقدمہ چلائیں گے،امریکی صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملانے اور ملاقات کرلینے کو کامیاب دورہ قرار دیا جارہا ہے،رہنما مسلم لیگ(ن)سابق اسپیکرقومی اسمبلی کی پریس کانفرنس

کراچی۔مسلم لیگ(ن)کےمرکزی رہنما وسابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےکہاہےکہ عمران خان نیازی پرامریکہ کے دورے میں دو سےتین چارج شیٹس لگ چکی ہیںجو بیانات انھوں نےوزیراعظم کی حیثیت سےدیئےوہ پاکستان کےلئےمہنگےپڑسکتےہیں اس ہماری حکومت آئی توہم عمران خان کےخلاف آئین کےآرٹیکل6کےتحت مقدمہ چلائیںگے،نااہل حکمرانوں نےدس ماہ میں دس ارب ڈالرکاقرض لیاہے،امریکی صدرٹرمپ سےہاتھ ملانےاورملاقات کرلینےکوکامیاب دورہ قراردیاجارہاہے،جبکہ ہمارےنزدیک یہ دورہ ناکام ہواہے،چیئرمین سینٹ کے خلاف لائی جانےوالی تحریک میں ہمارےپاس نمبرپورےہمارے62یا63اراکین ہمارےساتھ ہیں جبکہ انھیں خریدنےاوردھمکیاں دینےکی کوشش کی جارہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نےجمعرات کو مسلم لیگ(ن)سندھ کےصدرشاہ محمد شاہ کی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکیا۔

اس موقع پران کےہمراہ پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنما سید خورشید شاہ،سابق گورنرسندھ محمد زبیر،رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، سلمان خان، علی اکبر گجر،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شہباز شیخ ، سید منور رضا، مہیش کمار، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سردار ایازصادق نےکہاکہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہےاس روز ووٹ کوعزت دینےکےبجائےاس کی عزت کو پامال کیا گیاتھا،اس روزمسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کوٹارگٹ کیاگیا روزلٹ کوروکا گیانیا آرٹی ایس سسٹم لایا گیاجو ناکارہ ہوگیا،یہ پورے انتخابات مکمل طورپرمتنازعہ بن گئے۔

حکومت کو گیارہ ماہ سےزیادہ کاعرصہ ہوگیاہےلیکن آج بھی گالم گلوچ اور کنٹینرکی سیاست کی جارہی ہےامریکہ میں بیٹھ کرنوازشریف اور آصف علی زرداری براکہاجارہا ہے،امریکہ میں بیٹھ کرعمران خان نےبیان دیاکہ اسامہ پاکستان میں موجود تھا اورایجنسیوں کویہ بات معلوم تھی،اسکےعلاوہ پاکستان میں دھشتگردی کی تربیت دیگردھشت گردی کروائی جارہی ہے،یہ ایسی چارج شیٹیں جسکی بنیاد پرغیر ملکی طاقتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں ہماری حکومت آئی تو ہم اس کی بنیاد پرعمران خان کےخلاف آرٹیکل 6کےتحت مقدمہ چلائیں گے۔

عمران خان نیازی کاامریکہ کےدورے سےواپسی پرایسا استقبال کیا جارہاہےکہ وہ جیسےحج کرکےآئےہیں جبکہ انھوں نےامریکہ کے سامنےمکمل طورگھٹنےٹیک دیئےہیں اورپاکستان کےعوام کی عزت کو پامال کیاہے،انھوں نےکہاکہ ہم جیلوں سےنہیں ڈرتےہم تمام اپوزیشن کےلوگ جیلوں میں جانےکےلئےتیارہیں،انھوں نےکہاکہ عمران خان ساری دنیاسےبھیک مانگتےپھررہےہیں لیکن ان کےپاس ایساکوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وہ یہ قرضے کیسے اتاریں گے،

انھوں نےکہاکہ مودی کےدوست ہونےنوازشریک پرالزام لگایا جاتاتھا لیکن اب عمران خان نیازی مودی کوخط لگھ رہےہیں اورٹویٹ کررہےہیں لیکن وہ عمران خان اوراسکی حکومت کو لفٹ نہیں کروارہا ہے۔

جو شخص آئی ایم ایف کےپاس نہ جانےقرضےنہ لینےکی بات کرتاتھا اب وہ آئی ایم ایف کےپاس بھی گیاہےاوردنیا بھرسےدس ماہ میں ارب ڈالر کا قرض لیا جاچکا ہے۔

عمران خان نےجھوٹ کی تمام حدوں کو پارکردیاہے۔عمران خان نیادی ایک بارپھرملک کو90کی دہائی میں لےگئےہیں،موجودہ حکومت کے پہلےوزیرخزانہ اسد عمرجو بڑے بڑےدعوےکرتےتھےآج پکچرسےغائب ہیں،انھوں نےکہا کہ ہمارا اپوزیشن کااتحاد مضبوط ہے،اور ہم ایک دوسرےکےساتھ مکمل رابطےمیں ہیں ہم مشرف کی آمریت کےبعد اب عمران خان نیازی کی آمریت کےخلاف دوبارہ سےاکھٹےہوئے آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایاجارہا ہے کراچی کا اپوزیشن کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کی معادن خصوصی برائے اطلاعات کے پاس بیانیہ نہیں ہے یہ پہلے پی پی پی کی ترجمان تھیں آج انھیں زرداری کی جائیدادیں نظر آگئی ہیںہم سے میڈیا ن کے بارے میں پوچھے تو اچھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نےکہاکہ گھوٹکی کے انتخابات میں کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتاہےکہ پیپلزپارٹی نےدھاندلی کی ہےکیوں کہ یہ انتخابات فوج اوررینجرز کی نگرانی ہواہےجہاں کےعوام نےمکمل طورپرتحریک انصاف کےامیدوار کو مسترد کردیاہے۔

انھوں نےکہاکہ پہلی بارملک میں ایساہواہےتاجروں نےسیاسی جماعتوں کےبغیرخود سےہڑتال کی جوانتہائی پرامن اورکامیاب تھی۔یہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی اچھی کارکردگی ہی تھی کہ گھوٹکی کے عوام نے پیپلزپارٹی کےامیدوار کوکامیاب کروایا ہے۔اس کامطلب یہ ہواہےکہ پیپلزپارٹی اوراس کی حکومت عوام کی ترجمانی کررہی ہے،

انھوں نےکہاکہ تحریک انصاف اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نےوائیلیشن کی کوشش کی لیکن انھیں عوام کےڈرسےوہاں سےبھاگناپڑاہے انھوں نےکہاکہ اب اپوزیشن بھرپورطریقےسےحکومت کےخلاف تحریک چلائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.