Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایک نئی امید کی کرن
    • خیبر نیوز متاثرین سیلاب کی آواز بن گیا، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی
    • خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند
    • افغان مہاجرین کی واپسی پر سیاست: قومی سلامتی یا ذاتی فائدہ؟
    • افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31 اگست مقرر
    • پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید
    • افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟
    • فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بٹگرام؛ چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے
    اہم خبریں

    بٹگرام؛ چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے

    اگست 22, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خیبر نیوز کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

    چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز نے بتایا کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صبح سے مدد کے منتظر ہیں، چیئرلفٹ میں ہم 8 لوگ موجود ہیں ، اس میں موجود بچوں کی عمر10 سے 13 سال کے درمیان ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی بٹگرام طاہر ایوب خان کا کہنا ہےکہ ہم نے چیئرلفٹ ماہرکو بھی بھیجا ہے، لفٹ بہت اونچائی پر ہے، نیچےکھائی ہے اور نیٹ لگانا مشکل ہے۔  پاک آرمی کے اسپیشل سروسزگروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہرٹیم بھی بٹگرام روانہ ہوگئی ہے۔ پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لیے تمام وسائل بروئےکارلارہی ہے اور ایس ایس جی کی ٹیم بٹگرامیسکیو آپریشن میں حصہ لےگی۔

    آپریشن انتہائی خطرناک ہے: حکام

    حکام کا بتانا ہےکہ پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹربٹگرام پہنچ کر ایریاکی ریکی کررہا ہے، ریکی کے بعد بڑے محتاط انداز میں ریسکیو آپریشن کیا جائےگا، یہ ایک انتہائی خطرناک آپریشن ہے، غیرمتوازن ہونے اور ہیلی کاپٹر کے ہوائی پریشر سے لفٹ ٹوٹ سکتی ہے اس لیے انتہائی احتیاط سے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    علاوہ ازیں علاقے میں موجود اسکول کے ٹیچر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے طلبہ چیئرلفٹ کے ذریعے اسکول آرہے تھے، چیئرلفٹ میں ایک بچہ ڈر کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا ہے جسے بعدازاں ہوش آگیا، اس علاقے میں 150  بچے اس طرح لفٹ کے ذریعے اسکول آتے ہیں۔

    ظفر اقبال نے بتایا کہ چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے، علاقے میں شانگلہ سے بھی ریسکیو ٹیم پہنچی ہے ،ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ کے قریب جائزہ لے رہا ہے۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کے مطابق  پوری کوشش ہے کہ لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کریں۔

    وزیرِ اعظم کی جانب سے این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئےکار لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملک میں پہلی اسپیشل عدالت قائم کر دی گئی
    Next Article حمیرا احمد نے صدر کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر نیوز متاثرین سیلاب کی آواز بن گیا، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی

    اگست 19, 2025

    خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند

    اگست 19, 2025

    افغان مہاجرین کی واپسی پر سیاست: قومی سلامتی یا ذاتی فائدہ؟

    اگست 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایک نئی امید کی کرن

    اگست 19, 2025

    خیبر نیوز متاثرین سیلاب کی آواز بن گیا، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی

    اگست 19, 2025

    خیبرپختونخوا: ونٹر زون میں کالجز اور جامعات 25 اگست تک بند

    اگست 19, 2025

    افغان مہاجرین کی واپسی پر سیاست: قومی سلامتی یا ذاتی فائدہ؟

    اگست 19, 2025

    افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آخری دن 31 اگست مقرر

    اگست 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.