Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارتی دہشت گردی:ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے4 کشمیری شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں مزید 4 کشمیریوں کوشہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نےضلع پلوامہ کےعلاقے لاسی پورہ کا محاصرہ کرتےہوئے گھرگھرتلاشی کی جس کےدوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا۔

بھارتی فورسز نےضلع اننت ناگ کے بھی کچھ علاقوں کا محاصرہ کرتےہوئےگھرگھر تلاشی لی جب کہ پلوامہ اورشوپیاں میں قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نےمقبوضہ وادی میں مارچ کےمہینےمیں26 کشمیریوں کو شہید کیا،گزشتہ ماہ شہید کیے گئےافراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کےمطابق آپریشن کےنام پر بھارتی فورسز کےہاتھوں گزشتہ ماہ251کشمیری زخمی اور148 گرفتار کیےگئےجبکہ51 گھروں کو تباہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.