Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےحکومتی اجلاس میں جہانگیرترین کی شرکت کی مخالفت کردی 

جہانگیرترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کوپارٹی کاکارکن ذہنی طورپرقبول نہیں کرپارہا،شاہ محمود قریشی۔۔ صرف اور صرف وزیر اعظم کوجواب دہ ہوں،پاکستان کی خدمت میرا حق ہے،اس حق کوشاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھ سےچھین نہیں سکتا، جہانگیر ترین کا جواب 

اسلام آباد۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سےنااہل قرار دیےجانےوالےپاکستان تحریک انصاف کےرہنما جہانگیرترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کی مخالفت کرتےہوئےانکی حکومتی اجلاس میں شرکت کوپارٹی کاکارکن ذہنی طورپرقبول نہیں کرپارہاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کےرہنماجہانگیرترین نےجواب دیتےہوئےکہاہےکہ صرف اورصرف وزیراعظم کو جواب دہ ہوں،پاکستان کی خدمت میرا حق ہے،اس حق کو شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

پیر کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اپنی جماعت کے رہنما جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں کا معترف ہوں اور پارٹی کیلئے ان کی بے پناہ خدمات ہیں جن کا میں اعتراف کرتا ہوں۔

انہوں نےکہاکہ میں ان سے کہوں گا کہ میرے بھائی جب آپ حکومتی اجلاس میں بیٹھتےہیں تومریم اورنگزیب کو پریس کانفرنس کا موقع ملتا ہےاورمسلم لیگ (ن)سوال اٹھاتی ہےکہ یہ توہینِ عدالت نہیں تو کیا ہے؟۔

انہوں نےکہاکہ62 (ون)(ایف) اگر نوازشریف پرلگ جاتا ہےتو ہم کہتےہیں کہ اب مسلم لیگ(ن)کےقائد پارٹی اورحکومتی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ہیں،اگر یہی آرٹیکل ہم پرلگ جائےتواس کا مطلب کچھ اور ہوجائے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ذہنی طور پر جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت کو قبول نہیں کرپارہا۔

شاہ محمود قریشی نےجہانگیرترین سےدرخواست ہےکہ وہ پسِ پردہ رہتےہوئےپی ٹی آئی کی رہنمائی کریں۔دوسری جانب شاہ محمود قریشی کےبیان پرجہانگیر ترین نےرد عمل کااظہارکرتےہوئےکہاکہ میں جہاں بھی جاتاہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اورخواہش پرجاتا ہوں۔

جہانگیر ترین نےکہاکہ سیاسی معاملات کے حوالے سے میں صرف اور صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خدمت میرا حق ہے، اس حق کو شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.