Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت امن اورترقی کےلئےپاکستان کےساتھ جامع مذاکرات کےلئےتیار ہے۔بھارتی وزیراعظم

اسلام آباد:بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اوروزیر خارجہ جےشنکرنےوزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود کےتہنیتی خط کےجواب میں خطوط بھجوائےہیں جس میں کہاگیاہےکہ بھارت امن اورترقی کےلئےپاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

بھارت کےپارلیمانی انتخابات میں بی جےپی کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنےبھارتی ہم منصب نریندرا مودی اورجےشنکرکو الگ الگ خط لکھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نےبھارتی وزیراعظم نریندرامودی کودوبارہ وزارت عظمی کامنصب سنبھالنےپرمبارک باد دی تھی۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان خطےمیں امن کا خواہاں ہے۔خطےمیں ترقی کیلئےمل کرکام کرناضروری ہے۔پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔
نریندرا مودی اورجےشنکرکی جانب سے بھجوائے گئےخط میں کہاگیا ہےکہ بھارت خطےکےتمام ممالک کےساتھ تعلقات کاخواہاں ہے، بھارت نےہمیشہ عوام کی ترقی اورامن کو ترجیح دی ہے،امن اورترقی کےلئےبھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سےجامع مذاکرات کےلئےتیارہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.