Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

روئی کی فروخت پر10 فیصد سیلز ٹیکس،جننگ ملز ہڑتال پر چلی گئیں

کراچی۔روئی کی فروخت پر10فیصد سیلز ٹیکس عائد کیےجانےکےخلاف جننگ ملزہڑتال پرچلی گئیں۔ذرائع کےمطابق پنجاب اورسندھ کی جننگ ملزکےہڑتال پرجانےکےسبب رواں برس روئی کی تیاری خطرےمیں پڑگئی،حکومت نےنئےبجٹ میں روئی کی فروخت پر10فیصد سیلز ٹیکس عائد کیاہے۔ٹیکس کےنفاذ پرجنرز سراپااحتجاج ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کاکہناہےکہ حکومت نےفیصلہ واپس نہ لیاتوجننگ ملزکپاس کی خریداری بھی نہیں کریںگی جس سےنیابحران جنم لےگا،روئی کی فراہمی بند ہونےسے ٹیکسٹائل برآمدات متاثرہوگی،حکومت فوری طورپراپنےاس فیصلےپرنظر ثانی کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.