Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرنٹ اکائونٹ خسارے میں5ارب24 کروڑ ڈالرکی کمی

کراچی۔مرکزی بینک کےاعداد و شمارمیں کہاگیاہےکہ رواں مالی سال جولائی سےمئی کےدوران کرنٹ اکانٹ خسارہ12ارب67کروڑ80 لاکھ ڈالررہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق رواں مالی سال کے ابتدائی11ماہ کےدوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ5ارب 24کروڑ ڈالرکم ہوا ہے، اعدادوشمار کےمطابق جولائی تا مئی میں جاری کھاتےکا خسارہ 12ارب67کروڑ80 ڈالر رہا،جبکہ18-2017 کےدوران اسی عرصہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ17ارب 92کروڑڈالرتھا۔

اس طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارےمیں5ارب24 کروڑ ڈالرسےزائد کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کےاعداد وشمار کے مطابق جاری کھاتےکا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد ہے جبکہ مالی سال کےاسی عرصہ کا خسارہ جی ڈی پی کا6.2فیصد تھا۔اپریل میں ایک ارب24کروڑ ڈالرخسارہ ریکارڈ کیاگیا اورمئی کےدوران جاری کھاتےکاخسارہ ایک ارب 8 کروڑ ڈالررہا،جولائی تا مئی درآمدات میں3ارب ڈالر کمی واقع ہوئی۔اعداد وشمارمیں بتایاگیا ہےکہ تجارتی خسارہ 2ارب60 کروڑ ڈالرکم ہوگیا اورجولائی تا مئی تجارتی خسارےکی مالیت 26 ارب 11کروڑ ڈالررہی،اشیا وخدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 4ارب 15کروڑ ڈالر کم رہا،ترسیلات کی مالیت گزشتہ مالی سال سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرزائد رہی اوریہ مالیت20ارب 19کروڑ ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.